وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی لاہور آمد،(کل ) سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرینگے

شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے صحتمند قرار دیدیا،برطانیہ میں طبی معائنے کے بعد (آج ) وطن واپس پہنچیںگے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی لاہور آمد، (کل ) پیر کوسیرت النبی کانفرنس میں شرکت کرینگے جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف برطانیہ میں طبی معائنے کے بعد( آج )اتوار کو وطن واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف ہفتے کے روز اسلام آبا د سے لاہور پہنچے جبکہ اس موقع پر ایئر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جسکے بعد وہ اپنی رہا ئش گاہ جاتی عمرہ چلے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جشن عیدمیلاد النبی ؐکے موقع پراس مرتبہ سیرت النبی کانفرنس بھی لاہو ر میں منعقد ہورہی ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شرکت کرینگے اور اس سے خطاب کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ایک اجلاس میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس پر انہیں اتفاق ہسپتال لے جایا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنا مزیدعلاج کرانے برطانیہ گئے تھے لندن میں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ ٹھیک آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قراردے دیا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اپنا طبی معائنہ کرانے کے بعد( آج) اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :