نوشہر، گھر سے بھاگنے والی شادی شدہ خاتون ہنگو سے آشنا ،ْ سمیت گرفتار

پولیس نے دونوں کمسن بچوں کو برآمد کرلیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:09

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) نوشہرہ پبی میں گھر سے آشنا ،ْ کے ساتھ گھر سے بھاگنے والی شادی شدہ خاتون کو ہنگو سے آشنا ،ْ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے دونوں کمسن بچوں کو برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی سے دو بچیوں کی پچس سالہ ماں مسماة سائرہ زوجہ وسیم خان فیس بک پر ہنگو کے رہایشی مسمی غفور ولد حسین جو کہ قطر میں ملازمت کرتا ہے مقیم ہیںکے ساتھ دوستی ہوگئی فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے کرتے میسجر پر بات چیت دوستی اور محبت میں تبدیل ہوگئی۔

مسماة سائرہ نے غفور کو پاکستان آکراس سے شادی کرنے کا مطالبہ کردیا دل مجبوری کے نتیجہ میں غفور قطرسے چھٹی پر گھر آیا اور سائرہ کو گھر سے نکل کر پشاور آنے کا کہا سائرہ اپنی ایک سالہ ہانیہ اور تین سالہ ایشان خان بیٹیوں کو ساتھ لیا اور گھر سے بھاگ گئی۔

(جاری ہے)

سائرہ کا شوہر کام سے چھٹی کے بعد گھر آیا تو دروزے پر تالا لگاہوا تھا سائرہ کا موبائل بھی بندتھا جس کے بعد اس نے تھانہ پبی میں رپورٹ درج کی ۔

تھانہ پبی پولیس نے موبائل کا ڈیٹا نکال کر تحقیقات کی۔پولیس نے ہنگو میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سائرہ اور اس کے اشنا ،ْ غفور کو گرفتارکرلیااور ان کی نشان دہی سے دنوں کمسن بچیاں کو بھی برآمد کرکے تھانہ پبی منتقل کردیا۔ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ /سول جج شہراز طارق نے برآمد ہونے والے بچیوں تین سالہ ایشان خان اور ایک سالہ ہانیہ خان کو والد واپدا اہلکار وسیم کے حوالے کردیا۔عدالت نے خاتون سائرہ اور اس کے اشنا ،ْ غفور کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھیج دیا

متعلقہ عنوان :