حیدر آباد میںجشنِ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) حیدر آباد میںجشنِ عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ،حیدرآباد کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجادیا گیا ،سرکار کی آمد ، مرحبا کی شہر میں گونج، 12ربیع الاول کو 500سے زائد چھوٹے و بڑے جلوس نکالے جائیں گے ، جشنِ عید میلاد النبی ؐاس سال بھی حیدرآباد کے شہری جوش و خروش اور عقیدت سے منائیں گے حیدرآباد کی تمام تحصیلوں میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں بالخصوص پریٹ آباد و پھلیلی ہر طرف جگ مگ جگمگ کررہا ہے تمام راستے آرائشی محرابوں سے سجادیئے گئے ہیں شہر بھر میں چراغاں شروع ہو گیا ہے نجی و سرکاری عمارتوں پر رنگ برنگی لائٹس لگادی گئیں ہیں پورا شہر برقی قمموں اور سبز جھنڈیوں سے خوشگوار منظر پیش کررہا ہے اور مختلف مقامات پر سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں لطیف آباد یونٹ نمبر10میں انجمن شہدائیانِ رسولؐ کی جانب سے 12روزہ محفلِ میلاد کے پروگرامات جاری ہیں 11ربیع الاول کو انجمن فدائیانِ پاکستان کی جانب سے سرے گھاٹ تاحیدر چوک مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا جبکہ12ربیع الاول کو حیدرآباد ضلع میں5سو سے زائد جلوس نکالے جائیں گے ان میں انجمن شہدائیانِ رسولؐ ، انجمن فدائیانِ پاکستان ، انجمن فدائیانِ رسولؐ ، انجمن غلامانِ مصطفی ، مرکزی جماعت اہلِ سنت ، اہل ِ سنت والجماعت پاکستان ، دعوتِ اسلامی ، سنی تحریک ، انجمن حیدری ، انجمن تحفظ ناموسِ رسالت ؐ اور دیگر انجمنوں و تنظیموں کی جانب سے بڑے جلوس نکالے جائیں گے کوہ نور چوک پر جمعیت علمائے پاکستان کے دونوں گروپس کی جانب سے الگ الگ جلسہ میلاد النبیؐ منعقد کئے جائیں گے جن سے صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر ، اور شاہ اویس نورانی خطاب کریں گے ضلعی انتظامیہ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی انتظامات کئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے ہیں -

متعلقہ عنوان :