انڈونیشیا میں پاکستانی طلباء نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء)انڈونیشیا میںپاکستانی طلباء نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،انڈونیشیا میں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ کے مقابلوں میں 6 طالب علموں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور نو عمر خاتون کھلاڑی یسرا نادر نے قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے تمغہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہر سال کی طرح امسال بھی انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی جانب سے 6 طالب علموں نے مقابلوں میں حصہ لیا جبکہ اس میں 75 سے زائد ممالک کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

مقابلے میں حصہ لینے والی پاکستانی طلبہ یسرا نادر نے مقابلے میں براؤنز میڈل حاصل کیا،انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالب علم کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اٴْن کی حوصلہ افزائی بھی کی۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپیاڈ کے سالانہ مقابلوں کا مقصد سائنس کے طالب عملوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے، ان مقابلوں میں 16 سال سے کم عمر بچے حصہ لیتے ہیں۔