مسلم لیگ (ن) کے امید وار کرنل (ر) مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:37

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے امید وار کرنل (ر) مبشر جاوید بلا مقابلہ لاہور کے میئر منتخب ہو گئے ، پارٹی قیادت کی طرف سے مبارکباد ، لیگی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کر کے بھرپور جشن منایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پینل پر لارڈ میئر لاہور کے عہدے کیلئے کر نل (ر)مبشر جاویداور وسیم قادر نے کا غذات نامزدگی جمع کر وائے تھے جبکہ تحریک انصاف کے پینل پر عفیف صدیقی نے میئر لاہور جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے اظہر حسین ، انیلہ ساجد، زمان خان نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔

تحریک انصاف کاپینل نامکمل ہونے پر کا غذات نامزدگی مستر د کردئیے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پینل کے دوسرے امیدوار وسیم قادر نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔جس کی بناء پر کرنل (ر) مبشرجاوید بلا مقابلہ لارڈ میئر لاہور منتخب ہو گئے ۔ کرنل (ر) مبشر جاوید کے بلا مقابلہ لارڈ میئر لاہور منتخب ہونے پر پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی جبکہ لیگی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کر کے بھرپور جشن منایا گیا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :