وزیراعلیٰ شہبازشریف کی بلامقابلہ منتخب میئرز، ڈپٹی میئرز،چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد
جھوٹ اور الزام تراشی کرنے والے شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی ہے منتخب بلدیاتی نمائندے اپنا آرام قربان کرکے عوام کی خدمت میں جت جائیں ،وزیراعلیٰ پنجاب
ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:37
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت میں جت جائیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں کیونکہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ اس پر ہر صورت پورا اترنے کیلئے اپنا آرام قربان کرکے عوام کی خدمت کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں شرافت، خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرا کر حکومتی پالیسیوں کی بھرپور تائید کی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ عام انتخابات 2013 کی طرح بلدیاتی الیکشن کے مختلف مراحل میں بھی جھوٹ اور الزام تراشی کرنے والے شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گئی ہے اور جو لوگ انتشار پھیلانا چاہتے تھے آج ان کی منفی سیاست خود انتشار کی نذر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ افراتفری یا انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ ملکی ترقی کے پروگرام میں روڑے اٹکانے والے یہ عناصر اپنے مذموم عزائم میں پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو مشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں اور آئندہ ڈیڑھ برس کے دوران عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.