بروقت فیصلے ہی کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کا واحد آپشن ،نجی اور سرکاری شعبے کسان کی بہتری کے لئے مشترکہ پیش قدمی کریں

سائنسدانوں اور زرعی ماہرین سے مشاورت کاآغاز کرنے کا فیصلہ۔سیکرٹری زراعت کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:37

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء)سیکرٹری زراعت محمد محمود نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکاروں پر تمام وسائل لٹا دیں گے ، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے پندرہ سال ضائع کردئیے لیکن اب مزید وقت ضائع نہیں ہونا چاہیے ، ماضی کی لکیر پیٹنے کے بجائے ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے، کپاس کی فصل بہتر بنانے کے لئے بر وقت اور نتیجہ خیز فیصلے کرنا ہی واحد آپشن ہے ، انہو ں نے کہاکہ میرا پختہ یقین ہے کہ کسان کھیت میں بیج نہیں موتی بکھیر تا ہے ،اعلی اور میعاری بیج کی فراہمی سے ہی کپاس کی بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ،کسان کی اس سے بڑی جیت کیا ہوسکتی ہے کہ کپاس کا نقصان برداشت کرنے کے باوجود وہ ہمت نہیں ہار ااوروہ افسردگی اور مایوسی کی گرفت میں نہیں، وہ اپنے روشن مستقبل سے پر امید ہے ، کسان کو اجالے مستقبل سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری ہے،اسے سنہرے خوابوں کی تعبیر دیں گے، ہمیں کسان کو خوشحال بنانے اور اس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے فوری فیصلہ کرنا ہوں گے، ماضی میں کپاس کی پیداوار میں کمی کے اسباب اور عوامل تلاش کرنے اور آئندہ ان محرکات سے بچنے کے لئے سائنسد انوں اور ماہرین سے چند روز میں مشاورتی عمل شروع کروں گا ،نجی اور سرکاری شعبہ نے کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے مشترکہ پیش قدمی کرنا