طلبہ طالبات کاایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) مغل ایجوکیشن فائونڈیشن سکول‘ بند روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج آف کامرس‘ سمن آباد‘لاہور‘گورنمنٹ ہائی سکول‘ چوبرجی گارڈنز‘ لاہور‘ نیولاہور کینٹ پبلک ہائی سکول‘ کینال پوائنٹ مغلپورہ‘لاہور‘ایورشائن سکول‘ نصیر آباد‘لاہور‘عارف فائونڈیشن ہائی سکول‘ سراج پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ ابوالخیر کوٹ عبدالمالک‘ مہریہ آئیڈیل سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک گیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد470تھی۔

متعلقہ عنوان :