ایوان کارکنان میں جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں طلباء و طالبات کے مابین مقابلہٴ حسن نعت کا انعقاد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تقریبات جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہٴ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

اس مقابلہ کے منصفین کے فرائض معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی اور آصف منیر نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں نمرہ یوسف نے اول‘ فائزہ حمید نے دوئم اور ارسا امین نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ماہ نور شفیق کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں حافظ محمد ریاض نے اول‘ فرید احمد نے دوئم اور غلام سرور نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد حسن کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :