تلور کے غیر قانونی شکار پر پنجگورمیں گشت کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ‘ گر کوئی غیر قانونی شکار میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 2014 کے مطابق کاروائی کی جائیگی

ڈویژ نل فارسٹ آفیسر پنجگور ذاکر حسین کی بات چیت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:26

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)ڈویژ نل فارسٹ آفیسر ذاکر حسین نے کہاہے کہ تلور کے غیر قانونی شکار پر پنجگورمیں گشت کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیا گیا ہے تلور سائبیر یا میں سخت سردی سے بچنے کیلئے پاکستان کے مختلف علاقوں کی طرف ہجرت کرتے ہیں یہاں تک کہ پنجگور کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں نومبر سے لیکر جنوری تک موجود رہتا ہے اسکی حفاظت کیلئے محکمہ جنگلات نے ٹیمیں تشکیل دے دیا ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ جنگل و جنگلی حیات کو رپورٹ کریگی گر کوئی غیر قانونی شکار میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ 2014 کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔