آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ کا انعقاد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں پروقار وعالیشان تقریب کا انعقاد کیا گیا،محفل عید میلادالنبی ?کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ مقصود احمد ، سینئر افسران اور کمانڈوز نے بڑی تعداد میں شرکت کی،محفل عید میلادالنبی ؐکی پروقار تقریب میںملک کی سلامتی و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی مکمل کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :