ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کے با عث حادثات اور ٹریفک جا م کے صد با ب کیلئے جرمانو ں کی رقم100سے 200 فیصد تک بڑھا ئی جائے‘کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کے با عث حادثات جانوں کا ضیاع اور ٹریفک جا م کے سدبا ب کیلئے مو جو دہ جرمانوں کی رقم بڑھا کر100 فیصد سی200 فیصد تک اضافہ کیا جائے تاکہ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو خلاف ورزیوں سے با ز رکھا جا ئے ،ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے جرمانوں کی رقم میں اضافہ کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں کیا۔

کمشنر کراچی نے محکمہ داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی کہ ٹنٹڈ گلا سز کے استعمال پر مو جو دہ جرمانے کی رقم 500 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی جا ئے۔

(جاری ہے)

سگنل کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم 500 سے بڑھا کر 2000 روپے، ون وے کی خلا ف ورزی پر جرمانے کی رقم 500 سے بڑھا کر 5000 ،لا پر واہی سے ڈارئیونگ کرنے والوں پر جرمانے کی رقم 2000 سے بڑھا کر3000 اور غلط پا رکنگ کرنے والو ں کے خلا ف جرما نے کی رقم1000 سے بڑھا کر 2000کر دی جا ئے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ معمولی جرمانوں کے با عث ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے حوصلے بلند ہو رہے تھے ،جس کے با عث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور لو گوں کی قیمتی جا نے ضائع ہو رہی ہیں اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے با عث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جو کہ ٹریفک جا م ہو نے کا با عث بھی بن رہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ عوام کی جا ن وما ل کی حفاطت لو گو ں کو ٹریفک جام جیسی اذیت سے بچانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ضروری ہے کہ معمولی جرمانوں کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے ،اس سے ٹریفک کی خلاف ورزیو ں میں واضع کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :