کراچی‘ سندھ ہائیکورٹ نے ریجنٹ پلازہ ہوٹل آتشزدگی کیس میں ملوث ہوٹل مالک سمیت5 ملزمان کی حفاظتی منظور کرلی ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) عدالت عالیہ سندھ نے ریجنٹ پلازہ ہوٹل آتشزدگی مقدمے میں ملوث ہوٹل مالک سمیت5 ملزمان کی دو دو لاکھ کی حفاظتی منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے ،ملزمان ہوٹل مالک زبیر الدین سمیت،مظفر علی، سعد احمد ،ارشد اور جاوید کی جانب سے دائر درخواست ضمانے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں،تاہم انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے،ملزمان کے خلاف صدر پولیس اسٹیشن میں12 افراد کے قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،ہوٹل میں لگنے والی آگ کو غفلت قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :