کوئٹہ، جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے نئے لیکچرار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر اور کامسٹ(COMSATS) اسلام آبادکے تعاون سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے نئے لیکچرار کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔تقریب میں جامعہ کے فیکلٹی ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر(FTDC) اور کامسٹ(COMSATS) اسلام آباد کے اشتراک سے نئے لیکچرار کے لئے تربیتی ورکشاپ ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ترتیب دیئے گئے۔

جس کے تحت پہلے مرحلے میں مختلف شعبہ جات کے 25 لیکچرار کو15روزہ تربیتی ورکشاپ کے لئے ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیھجا جائے گا۔ جس میں تمام نئے تعینات اساتذہ کو مختلف امور پر ٹریننگ دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ اساتذہ ایک معزز پیشے سے وابسطہ ہیں۔ جو معاشرہ اور نسلوں کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ پڑھنے اور پڑھانے عمل جہد مسلسل کا نام ہے اور جامعہ کے نئے لیکچرار ترتیب دیئے گئے۔

تربیتی، تجرباتی اور معلوماتی سرگرمیوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی علمی استعداد میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس موقع پر فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے چیئر مین ظہور احمد بازئی، ڈائریکٹر ڈاکٹر صوبیہ رمضان اور نئے مختلف شعبہ جات کے نئے لیکچراربھی موجود تھے۔۔ اس موقع پر چیئرپرسن ایف ٹی ڈی سی ڈاکٹر ثوبیہ رمضان، ڈائریکٹر کیو اے ڈی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :