وفاق کی زمہ داری ہے تمام صوبوں کے ساتھ برابری اور یکساں رویہ اختیار کرتے ہوئے عوام کو مساوی درجہ دیں،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف خود مختار و نیم خود مختار اداروں کے شعبہ جات کی ملک کے تین صوبوں سے لاہور منتقلی کے عمل کو پسماندہ صوبوں کے ساتھ سنگین زیادتی اور وفاقی حکومت کے اس عمل کو دیگر صوبوں میں بے روزگار ی انکے اختیارات محدود کرنے کی اقداد سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعد بلوچستان میں اسکے کئی شعبے بند کئے گئے اور اسے دیگر صوبوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اسی طرح سٹیٹ بینک کے بعض شعبوں کو کوئٹہ سے منتقل کیا گیا جسکی وجہ سے ان شعبوں میں کئی درجوں کے ملازمین جو بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کا حق بنتا ہے اس سے اس صو بے کو محروم کر دیا گیا بیان میں کہا گیا کہ اب شنید میں آیا ہے کہ ریلوے کے بعض شعبوں جن میں آڈٹ ، اکاونٹ اور دیگر شعبہ جات آتے ہیں اسے لاہور منتقل کرنے کا منصوبہ تیا رکیا گیا ہے جو غریب اور پسماندہ صوبے کے ساتھ نہ صرف زیادتی ہے بلکہ اس اقدام کے زریعے ایک صوبے کی بالادستی بھی ثابت ہوجاتی ہے جسکی نتیجے میں بلوچستان کے عوام کے دلوں میں عرصہ سے موجود احساس محرو می کی شدت میں اضافہ کے امکانات ہے بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی زمہ داری ہے کہ ملک کے تمام صوبوں کے حکمران کی حیثیت سے تمام صوبوں کے ساتھ برابری اور یکساں رویہ اختیار کرتے ہوئے عوام کو مساوی درجہ دیں مگر حکمرانوں کے کردار اور عمل انکے طرز حکمرانی کے زریعے عملی طور پر ثابت کررہا ہے کہ اس وقت ملک پر صرف ایک صوبے کی حکمرانی ہے جو ملکی وسائل کو دیگر صوبوں سے لیکر صرف ایک صوبے کی تعمیر و ترقی پر صرف کررہی ہے بیان میں کہا گیا کہ وفاق کے اس طرز عمل پر صوبے کے حکمران اتحاد کی خاموشی عوام کے ساتھ بدترین خیانت ہے صوبے کے حکمران اتحاد کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور صو بے کے اختیارات پر وفاق کی زیادتی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ایسے اقدامات کی بھر پور مزاحمت کریں جسکے نتیجے میں صوبے میں بے روزگاری میں اضافہ کے امکانات پیدا ہونے اور وفاقی محکموں میں صوبے کی نمائندگی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوجاتے ہو بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے کسی عمل سے گریز کریں جو صوبوں اور وفاق کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے اور صوبوں میں احساس محرومی بے روزگاری اور انکے ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بنتا ہو ۔