کرپشن وہ ناسور ہے جو انسانی حقوق، معاشرتی ترقی وخوشحالی، عدل وانصاف عام آدمی تک صحت وتعلیم کی سہولت کی فراہمی اور دیگر جمہوری اقدار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،عطاء المنیم بلوچ

ہرسال دنیا بھر میں 9دسمبر کو عالمی یوم انسداد بدعنوانی منایا جاتا ہے ، واک کے اہتمام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہمیں رشوت ستانی کے خلاف شعوربیدار کرکے اس لعنت کو ختم کرنا چاہئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خضدار

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) کرپشن وہ ناسور ہے جو انسانی حقوق، معاشرتی ترقی وخوشحالی، عدل وانصاف عام آدمی تک صحت وتعلیم کی سہولت کی فراہمی اور دیگر جمہوری اقدار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ہرسال دنیا بھر میں 9دسمبر کو عالمی یوم انسداد بدعنوانی منایا جاتا ہے ، واک کے اہتمام کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہمیں رشوت ستانی کے خلاف شعوربیدار کرکے اس لعنت کو ختم کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خضدار عطاء المنیم بلوچ نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ اینٹی کرپشن جو 5 سی10دسمبر تک منایا جارہا ہے اس سلسلے میں خضدار میں بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک صحت مند معاشرہ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج سے ہی عہد کرلینا چاہیئے کہ کرپشن کی لعنت کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ کرپشن معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کررہی ہے، یہ ہماری اخلاقی اور دینی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم رشوت کو حرام سمجھ کر اس کے خلاف لوگوں میں شعور بیدار کریں۔ انہوں نے کہا کہ رشوت لینے اوردینے والے دونوں ملک وقوم کی مجرم ہیں۔ اسلام نے ہمیں تمام مسائل سے نجات کے لئے راستے متعین کئے ہیں اور ہم سب کا پختہ یقین ہے کہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔

اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اس ناسور سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آؤ آج ایک بار پھر یہ عہد کریں کہ کرپشن جیسی لعنت کے خلاف ہر محاذ پر مل کر کردار اداکریںگے اور اس کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران صوبائی ادارہ انسداد بدعنوانی خضدار کی جانب سے تعلیمی اداروں میں کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے تقریری مقابلے، پوسٹر سازی، اور دیگر مقابلے منعقد کروائے جارہے ہیں اور شہر کی اہم سڑکوں پر انسداد بدعنوانی کے حوالے سے بینرز آویزاں کئے گئے تاکہ عوام کو اس ناسور کے منفی اثرات سے متعلق آگاہی میسر آئے۔

متعلقہ عنوان :