Live Updates

عمران خان ایک بارپھرراہ فراراختیار کرنا چاہتے ہیں،امیرمقام

تبدیلی کے نام نہاددنعروں پرصوبے کے عوام کیساتھ جودھوکہ کیاگیاوہ قوم کوکبھی بھولنے نہیںدیںگے،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان ایک بارپھرراہ فراراختیار کرنا چاہتے ہیں،تبدیلی کے نام نہاددنعروں پرصوبے کے عوام کیساتھ جودھوکہ کیاگیاوہ قوم کوکبھی بھولنے نہیںدیںگے،اگرعمران خان عدالتی فیصلوںکااحترام کرتے ہیںتوکمیشن بنانے کی بھی پھرمخالفت نہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ خان صاحب ضرورشیروانی پہنیںگے مگروزارت عظمیٰ کانہیںتیسری شادی کا،خان صاحب وزارت عظمیٰ کااہل نہیںہے،پانامہ کیس میںجھوٹ کے پلندے کے ذریعے خان صاحب اپنا بچاکچاسیاسی ساکھ قائم رکھنا چاہتے ہیں،ہمارے ہاتھ صاف تھے اورصاف ہیںفیصلہ سپریم کورٹ کی صوابدیدپرچھوڑدیاہے۔انہوںنے کہا کہ خان صاحب کے کانوںکوانکے مرضی کے فیصلے سنناپسندہیںمگرایساممکن نہیں،ہماری حکومت کی بہترین پالیسیاںخان صاحب کے اعصاب پربری طرح سوارہیں،خان صاحب کوپارلیمنٹ اورالیکشن کمیشن کے بعداب سپریم کورٹ پربھی اعتمادنہیںرہا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے PTIکے سنٹرل ایگزیکٹیوکورکمیٹی کے ممبر،پاکستان انصاف یونین PIAکے چیئرمین وبانی رہنماPTIکیپٹن (ر) شاہد حبیب کانگھڑہ کی شبقدرکے چارگائوںکے ہزاروںعوام سمیت PML-Nمیں شمولیت کے موقع پرپشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق صوبائی وزیر احسان اللہ خان،ناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ،فاٹاکے صدرفقیرمحمد،ہمایون شاہ کاکاخیل،ٹائون فورکے ناظم ہارون صفت،ڈسٹرکٹ کونسلررحم دلنواز سمیت کارکن کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

انجینئرامیر مقام نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورپارٹی کے دیگررہنمائوں کی طرف سے شاہدحبیب کوPML-Nمیںشامل ہونے پرمبارکباددی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خان صاحب سن لیںیہ صرف ٹریلرہے سیریل توابھی باقی ہے،شمولیتوںکایہ سلسلہ مزیدبڑھے گا،خان صاحب اگرمیرٹ اورانصاف کی بات کرتے ہیںمگر جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے جب میرٹ پرفیصلہ کیااوراس کے ATMجہانگیرترین کی رکنیت ختم کردی توالٹاوجیہہ الدین کوپارٹی چھوڑنے پرمجبورکردیا،لاہورمیںبلدیاتی انتخابات کے ٹکٹوںکی فراہمی کے حوالے سے جب کمیٹی نے اپنے رپورٹ میںثابت کردیاکہ علیم خان نے ٹکٹ پیسوںپر دیئے ہیںتوکمیٹی معطل کرکے ممبران کیخلاف کاورائی کی گئی، پیڈومیںجب خان صاحب کی مبینہ طورپرپارساحکومت کی کرپشن پرانگلی اٹھائی گئی توپیڈوچیئرمین کو ہٹادیا گیااوراحتساب کمیشن کے پرکاٹنے اورایک قابل ڈائریکٹرجنرل کوبھی استعفیٰ دینے پرمجبورکرنے سے توبچہ بچہ واقف ہے جبکہ سونامی ٹری پلانٹیشن کی بدولت وزیراعلیٰ اوروزراء کے اکائونٹ میںسونامی جیسی تبدیلی آئی ہے نہ محکمہ جنگلات میں۔

انہوںنے کہاکہ خیبرلیکس بھی انکی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے،اپنے حکومت کی میگا ہڑپشن کیخلاف اپنے ہی آفیسربالآخرردعمل پرمجبورہوگئے،تاجر،ڈاکٹرز،اساتذہ،نرسزسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادPTIکی دور حکومت میں بھوک ہڑتالوںپرمجبورہورہے ہیں۔عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزبل ہے،وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بالکل سنجیدہ نہیںہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج شاہدحبیب کانگھڑہ جیسے نظریاتی کارکن اورانمول موتی انکے پارٹی چھوڑنے پرمجبورہوگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹواپنے فیصلے پرنظرثانی کریں،زرداری صاحب کی قیادت میںپارٹی کی ساکھ ختم ہوچکی ہے،پیپلزپارٹی کی پارلیمنٹ میںنمائندگی موجودہے بلاول صاحب کوچاہئے کہ انکی وساطت سے مطالبات اسمبلی کے فلورپرلائیں۔

اس موقع پرشاہدحبیب کانگھڑہ نے کہاکہ PTIکوچندافرادنے ہائی جیک کردیاہے اب اس پارٹی میںنظریاتی کارکنوںکیلئے کوئی جگہ باقی نہ رہی۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پربھرپوراعتمادہے۔پریس کانفرنس سے قبلPIAطیارے حادثے میںشہداء کی بلنددرجات اورلواحقین کیلئے یہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کیلئے اللہ کے حضوردعابھی کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :