چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریاض الاسلام جاں بحق‘ بیٹا زخمی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریاض الاسلام جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریاض الاسلام ہفتہ کی شام مسجد میں نماز کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم جبکہ ان کے بیتے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ریاض الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ان کے زخمی بیٹے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :