سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کا اجلاس منگل کو ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کیلئے زمین کی خریداری سمیت انڈس ہائی وے کی تعمیر اور بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری منصوبوںپرب ریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر محمد دائو خان اچکزئی کی سربراہی میں منگل 13 دسمبر پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اور لورالائی ژوب بائی پاس ملتان سکھر موٹر وے‘ انڈس ہائی وے کی مرمت سمیت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ہوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ منصوبہ بندی۶ کے حکام اقتصادی راہداری اور دیگر بیرونی امداد سے شروع کئے جانے والے منصوبوں اور راہداری کے مغربی روٹ‘ ڈی آئی خان کا سہراب زمین کی خریداری کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

(عابد شاہ/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :