سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا

ادارہ شماریات کو مکمل خود مختار بنانے اور چاروں صوبوں سے نمائندگی دینے پر غور ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) ادارہ شماریات کو مکمل طور پر خود مختار بنانے اور چاروں صوبوں سے نمائندگی دینے کے سلسلے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر بروز منگل پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 میں ترمیم اور بین الاقوامی قوانین سے متعلق نیشنل کمیشن بل پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق منگل13 دسمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں سینیٹ کی جانب سے مردم شماری کے ادارے کو خود مختار بنانے ‘ ادارہ شماریات میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دینے اور ادارے کے سروس رولز بنانے کے معاملے پر غور کیا جائے گا اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 میں ترمیم کے حوالے سے سینیٹر بابر اعوان کی جانب سے پیش کئے جانے والے ترمیمی بل 2016 ء سینیٹر کریم احمد خواجہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے نیشنل کمیشن برائے بین الاقوامی قوانین بل 2016 ء ‘ سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے سول کورٹس ترمیمی بل 2016 ء پر غور کیا جائے گا۔ (عابد شاہ/اعجاز خان)

متعلقہ عنوان :