خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے نظریات آفاقی تھے،وطن پال فائق خان یوسفزئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:09

دبئی امارات/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے نظریات آفاقی تھے اور آج بھی وہی نظریات اور افکار پشتون افغان ملت سمیت خطے کے وسائل کے حل کا واحد اور پرامن راستہ ہے خطے میں امن اور سی پیک کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ نہ صرف افغانستان کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کو تسلیم کیا جائے بلکہ اس کی بین الاقوامی ضمانت دی جائے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام برصغیر پاک وہند کے آزادی کے سپہ سالاراور دنیا میں محکوم ومظلوم قوموں کے حامی بابائے پشتون خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی شہید کی43 ویں برسی کی تقریب سے پشتونخوامیپ برطانیہ کے سیکرٹری وطن پال فائق خان یوسفزئی، امارات کے سیکرٹری عمر فارو ق وطن یار، انجینئر بہرام خان ، شاہ بریالے، آفتاب خان شیرانی، شیر اللہ خان مومند اور سردار اچکزئی نے کیااجتماع میں پشتونخواوطن کے ہر علاقے سمیت افغانستان اور قبائلی علاقوں کے سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی مقررین نے خان شہید کی دلیرانہ اور زیرک سیاسی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے نظریات سائنسی اور منطقی تھے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہمارے وطن کے مسائل کا حل انہی نظریات پر عمل کرنے سے ممکن ہے خان شہید نہ صرف اعلیٰ اور مثالی کردار کے حامل سیاسی رہنماء تھے بلکہ ادب لسانیت اور مذہبی علوم کے ماہر تھے وہ کبھی بھی حالات کے سامنے نہیں جھکے بلکہ برے سے برے حالات کو اپنے تد بیر سے جھکایا اور کانٹوں سے پھول چننا خان شہید کا ہنر تھا یہی وجہ ہے کہ خان شہید نے جیل اور قید کے ایام کو نہ صرف لکھنے اور تراجم کرنے میں استعمال کیا بلکہ میٹرک انٹر میڈیٹ اور بی اے کے امتحانات بھی ایام اسیری میں پاس کئے اور انگریزی زبان جیل کے اندر سیکھی مقررین نے کہا کہ پشتونخوا وطن اور افغانستان کے موجودہ مسائل کا حل آج بھی خان شہید کے نظریات پر عمل کر نے میں مضمر ہے پاکستان کے حکمرانوں کو چترال سے بولان تک پشتون وحدت اور اس کے قدرتی وسائل پر پشتون عوام کا حق اور اختیار کو تسلیم کر نا ہو گا ریاستی اداروں کو سیاست سے ہاتھ لینا ہوگا خطے کے ممالک اور باالخصوص افغانستان کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کو تسلیم کر تے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کوپشتون بلوچ سندھی اور سرائیکی کی مرضی کے خلاف موجود افغان پالیسی سے دستبردار ہوناہوگا افغان مہا جرین کو اقوام متحدہ کے مروجہ اصولوں اور قوانین کے تحت عزت اور احترام دیئے بغیر ملک مزید عالمی دنیا کی نظروں میں بدنامی کی طرف جائے گا حکومت کو جلد از جلد مردم شماری کر کے آبادی کے تناسب سے اقوام کے حقوق دینے سے ہی قوم ہم آہنگی بڑھے گی پڑوس کے سیاسی واقعات اور ہند افغان سیاسی اور اقتصادی دوستی اسٹیلبشمنٹ کی غیر منطقی اور غیر نمائندہ آمرانہ خارجہ پالیسی کا شا خسانہ ہے پشتون قبائلی علاقوں کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف وہاں کے غیور عوام کا حق ہے اور پشتونخوا میپ قبائل کے مرضی کے خلاف کسی دو رکنی کمیٹی کی غیر نمائندہ وغیر جمہوری حل کو تسلیم نہیں کرے گی سوات میں چھائونی کے نام پر غریب عوام کی زمینوں پر قبضہ وانا میں فاروق وزیر شہید کے مارکیٹ کو ناروا انداز میں بلا وجہ مسمار کر نے کے غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل کی پر زور مذمت کی گئی تقریب کے آخر میں پشتون طن میں پشاور سکول کوئٹہ کے وکلاء پی ٹی سی کے کیڈٹس مردان کے وکلاء اور لراوبر میں دہشت گردی کا شکار ہونیوالے معصوم جانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :