راولپنڈی،جج کی رخصت کے باعث راجہ بشارت کے بھانجے راجہ محمد شعیب کے قتل سمیت 8مقدمات کی سماعت ملتوی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 2کے جج آصف مجید اعوان لاہور میں منعقدہ اجلاس میںشرکت کی وجہ سے رخصت پر تھے جس کے باعث قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھانجے راجہ محمد شعیب کے قتل سمیت 8مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی، تھانہ جلال پور شریف میں درج اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نعیم وقاص وغیر ہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 4جنوری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد گی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان عبدالرحمان وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 30دسمبر، تھانہ جاتلی میں درج نعش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کرنے اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان محمد عثمان وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 4جنوری، تھانہ صدر بیرونی میں درج سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت کے بھانجے راجہ شعیب کو فائرنگ سے قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اخلاق وغیرہ کے خلاف کی سماعت 2جنوری، تھانہ کہوٹہ میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں نامزد ملزم مولانا شاہین طالبانی کیس کی سماعت4جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :