راولپنڈی،جج کی رخصت کے باعث دھماکہ خیز مواد، اغوا برائے تاوان، تیزاب پھینکنے اور فیکٹر ی کو آگ لگانے کے 4 مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج رائے محمدایوب خان مارتھ کے رخصت پر ہونے کے باعث دھماکہ خیز مواد، اغوا برائے تاوان، تیزاب پھینکنے اور فیکٹر ی کو آگ لگانے کے 4 مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی گزشتہ روز عدالت نے ملزم محمد شبیر، شاہ حسین وغیرہ، محمد زبیر وغیرہ اور مسماة شمیم ختر وغیرہ کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئیںملزمان کے خلاف تھانہ مندرہ، تھانہ صدرچکوال، تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر جہلم پولیس نے الگ الگ قدمات درج کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :