حکمرانوںنے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے ملکی اداروں کو تبا ہ کر دیا‘ یاسمین راشد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکڑ یاسمین راشد نے کہا کہ حکمرانوںنے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے ملکی اداروں کو تبا ہ کر دیا ہے شریف خاند ان خوشحال اور عوام بد حال ہوچکے ہیں کرپشن نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہیں حکومتی وزراء اپنا کا م چھو ڑ کر صرف اورصرف شریف خاند ان کو خوشامد کرنے اور ان کی کی گئی کرپشن کو بچانے کے دفاع پر لگے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمران عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں پوری دنیا نے دیکھا کہ پانا مہ چو ر حکمران رنگ ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں اور اربوں روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائی گئی اور اب ثبوت نہیںفراہم کر رہے ، حکمران عدلیہ اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں سپریم کورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ثابت ہوچکا ہیں لیکن حکمران حیلے بہانے کر کے پانامہ کے ڈاکے کو لٹکا رہے ہیں لیکن ان کی تمام چالیں ناکا م ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :