ریٹائرڈ ہونیوالے ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت ایک فرض شناش ، محنتی اور ایماندار پولیس آفیسر تھے ‘ غلام مبشر میکن

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ایس پی ہیڈ کواٹرزغلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت ایک فرض شناش ، محنتی اور ایماندار پولیس آفیسر تھے ۔انہوں نے بطور پولیس آفیسر محکمہ کی صدق دل سے خدمات سر انجام دیںاور فیلڈ ورکنگ میں بہترین کامیابیاں حاصل کئیں۔محکمہ پولیس میں راجہ بشارت کی خدمات کو ہمیشہ سراہا اور یاد رکھا جائے گا۔

لاہور پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر کو گارڈآف آنر پیش کرنے کی روایت ڈالی گئی ہے ۔جس کا مقصد نہ صرف محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے آفیسر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے بلکہ ریٹائرڈہونے والے پولیس آفیسر کے لئے جاتی بار یارگار تقریب بھی منعقد کرناہے ۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت کے لئے گارڈآف آنرکی تقریب رکھنے کا حکم سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ریٹائرڈہونے والے ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت کے اعزاز میں گارڈآف آنر کی پروقار تقریب کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر سی آئی اے اور پولیس لائنز کے افسران نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے راجہ بشارت کو بہترین گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد راجہ بشارت اور ایس پی ہیڈکواٹرز غلام مبشر میکن نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔راجہ بشارت نے بطوراے ایس آئی 1978ء میںفرائض سنبھالے اور مختلف اضلاع میں ڈی پی اوز بھی تعینات رہے ۔راجہ بشارت کی آخری پوسٹنگ بطور ایس پی سی آئی اے لاہورتھی۔