وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پشاور کے علاقے فقیر آباد میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پشاور کے علاقے فقیر آباد میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی ریاض السلام کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق ڈی ایس پی کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔