تعلیم اور صحت کی سہولتوں کا فروغ پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،محمدعاطف

انصاف کارڈ کے ذریعے ہر غریب خاندان کو سا لانہ فی کس ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولت مہیا کی جائے گی، وزیر تعلیم کے پی کے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کا فروغ پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے صوبائی حکومت نے ان دونوں شعبوں میں گرانقدر اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس سے صوبے کے غریب عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہورہے ہیں ۔ہسپتالوں میں عملے کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ان کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ انصاف کارڈ کے ذریعے ہر غریب خاندان کو سا لانہ فی کس ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولت مہیا کی جائے گی ۔

وہ بنیادی مرکز صحت چاربانڈہ کو رورول ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔اس منصوبے پر ۴۱ کروڑ ۳۷ لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ ایک سال میں مکمل ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجتماع سے یونین کونسل بابینی سے منتخب ضلعی کونسلر شیر بہادر ، رورل مردان سے ضلعی کونسلر شاہد باچہ اور سماجی رہنما ظاہر شاہ مہمند نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر ضلعی کونسلر اسفندیار خان اورتحصیل کونسلر ایاز صافی اور پی ٹی آئی کے رہبنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جلسہ گا ہ پہنچنے پر وایر تعلیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ ماضی میں عوام سے کبھی اسلام اورکبھی پختون کے نام ووٹ لینے والوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں اور عوامی مسائل سے پہلو تہی کی ۔مردان کی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے ذاتی مفادات حاصل کیئے اور چند کاسہ لیسوں پر نوازشات کرتے ہوئے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے۔

ہماری حکومت نے نظام کو ٹھیک کا بیڑہ اُٹھایا ہے میر ٹ کو اہلیت کا معیار بنا دیا گیا ہے اور صوبے میں چالیس ہزار اساتذہ خالص میرٹ پربھرتی کئے گئے ہیں ،سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ۱۲ارب روپے خرچ کیے گئے ہیںاور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنادیا گیا ہے اور غیر حاضر اساتذہ سے آٹھ کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور غریب عوام کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے انصاف کا رڈ کا نظام متعارف کرایا ہے جس سے اب غریب خاندان اچھے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔

کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس ہے اور ڈ ھائی سو پٹواریوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔پی کے ۰۳ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور صرف بجلی کے مد ۵۲کروڑ روپے کی لاگت سے ۰۰۳ٹرانفارمر اورڈھائی ہزار کمبے نصب کئے گئے ہیں ،۰۳ کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ماڈل سکول اور ۰۳ کروڑ روپے ہی کی لاگت سے بخشالی میں گرلز ڈگری کالج پر کام جاری ہے جبکہ چاربانڈہ جو تین یونین کو نسلوں کے سنگم پر واقع ہے میں اس ہسپتال کی تعمیر سے مقامی آبادی کو ماہر مردوخواتین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہوجائیں گی ۔

اُنہوں نے کہا کہ اسلحہ سکینڈل اور ایس ایم ایس اور ایزی لوڈکلچر متعارف کرانے والوں کو پی ٹی آئی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ۔یہ لوگ جتنا بھی زور لگا لیں عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔مستقبل بھی پی ٹی آئی کا ہے اور انشا ء اللہ عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالیں گے ۔قبل ازیں محمد عاطف خان نے بی ایچ یو کو آر ایچ سی کا درجہ دینے کے لیے تعمیراتی کام کے تختی کی نقاب کشائی کی۔