چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ریاض الاسلام جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی گاڑی کونشانہ بنایا،فائرنگ سے ریاض الاسلام جاں بحق ہوگیا ، شدید زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑگئے ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ریاض الاسلام نماز پڑھنے کے لئے رک گئے تھے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔