غیر معیاری اورمضر صحت اجزاء استعمال کرنے پر’’کپ شپ‘‘فیکٹر ی سیل،40ہزار لیٹر ضائع کردیا گیا

’’کپ شپ‘‘ٹی وائٹنر میں ملک فیٹ کی بجائے 8فیصدویجی ٹیبل فیٹ اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کئے جارہے تھے فوڈ اتھارٹی ٹیم کی شہر بھر میں چیکنگ جاری،14ہوٹلوں ،بیکریوں،نان شاپ اورسٹورز کو ہزاروں روپے جرمانے،فیصل آباد میںملاوٹ شدہ مضر صحت 5ہزار کلو گرام کیچپ موقع پر ضائع،تین فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ناقص صفائی پر دس پکوان سنٹر کو کڑی وارننگ،گوجرانوالہ میں دو ہوٹل سیل،پانچ کو جرمانے اورگیارہ کو بہتری کے احکامات

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائے کے لئے ’’کپ شپ ‘‘بنانے والی فیکٹری کی چیکنگ کے دوران مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سیل کر دیا اور 40ہزار لیٹر تیار کپ شپ ضائع کردیا جبکہ غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر5ہزار کلو مضرکیچپ ضائع، ناقص انتظامات پر19ہوٹلوںوبیکریوں کو جرمانے اور10پکوان سنٹر کو وارننگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائے کے لئے معروف ٹی وائٹنر ’’کپ شپ‘‘ کو 3.5 فیصد ملک فیٹ کی بجائی8فیصد ویجیٹیبل فیٹ اور نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے پر چند ماہ پہلے دو مرتبہ وارننگ جاری کی لیکن ’’کپ شپ‘‘بنانے والے ادارے نے مضر صحت اجزاء کا استعمال ترک نہیں کیا جس پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ’’کپ شپ‘‘فیکٹر ی کو سیل اور40 ہزار لیٹر ’’کپ شپ‘‘ضائع کر دیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ناقص صفائی سٹوریج،حشرات الارض کی موجودگی کیمیکل ڈرم ورکرز کی ناقص طبی حالت،مدت معیار درج نہ ہونے پرحاجی بشیر ملک شاپ کو2ہزار،فیصل ٹائون میں پیزا پیلس کو9ہزار،کوئیک فرائیڈ چکن پیزا کو8ہزار،لبرٹی پیراڈائیز ٹیک آوے کو10ہزار،مین مارکیٹ میں حاجی ملک کارنر کو5ہزار،مین مارکیٹ میں بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کو10ہزار،وقاص سویٹس کو 6ہزار،ٹائون شپ میں غوثیہ حلوہ پوڑی کو21ہزار،غوث پاک ملک شاپ کو ساڑھے بارہ ہزار،بسم اللہ ہوٹل کو5ہزار،وی آئی پی سٹور کو 4ہزار،لال پل پر کارواں بیکری کو3ہزار،شاد باغ میں شہزاد بیکری کو ساڑھے چھ ہزاراورلج پات روڈپر فوڈ فیسٹیول سویٹس اینڈ بیکرز کو 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے اسلام نگر میں ایمان فوڈز،شفیق کیچپ اورلوکل کیچپ یونٹ نمبر2 کو نان فوڈ گریٹ کلراور غیر معیاری غذائی اجزاء استعمال کرنے پر سیل کرتے ہوئے 5ہزار کلو گرام ملاوٹ شدہ کیچپ موقع پر ضائع کر دی جبکہ شہر میں دس پکوان سنٹر کو صفائی کے ناقص انتظامات پر بہتری کے احکامات جاری کئے۔گوجرانوالہ میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ناقص انتظامات پر فرائی ماسٹرریسٹورنٹ اورعامر سویٹس کو سیل ،5ہوٹلوں اور نان شاپ کو جرمانے اور11کو وارننگ جاری کر دی۔

متعلقہ عنوان :