نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات

ملیر کل بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا ،آئندہ بھی رہیگا ،سندھ حکومت جلد ملیر کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریگی، چیئرمین پیپلز پارٹی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:54

نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملیر کل بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی رہے گا ۔سندھ حکومت جلد ہی ملیر کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے عبدالحکیم بلوچ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملیر کے عوام کی دلوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی ختم نہیں کر سکتاہے ۔ حکیم بلوچ کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ 2018 کے انتخابات میں پورے کراچی سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ملیر کل بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی رہے گا ۔انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت جلد ہی ملیر کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی ۔اس موقع پر عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے حقیقی لیڈر ہیں ۔ان کی قیادت میں پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں کامیابی حاصل کرے گی ۔