پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے انتخابات، سید رو ئیدار شاہ گروپ کامیاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء)صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے انتخابات میں سید رو ئیدار شاہ گروپ کی نے بھر پور کامیابی حاصل کر لی ۔ نتائج کے مطابق سید روئیدار شاہ صوبائی صدر، جبکہ لقمان گل اورکزئی صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں ۔ایگزیکٹو ارکان کی تعداد 112میں سی109نے اپنا ووٹ استعمال کیا ہے۔

جس میں سید روئیدار شاہ گروپ نے 80ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مقابلے میں فضل حکیم گروپ نی27ووٹ حاصل کئے۔نگرانی کے فرائض الیکشن کمیٹی کے چیر مین جوہر علی ادا کئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کی انتخاب کیلئے ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجویٹ پیرامیڈیکل انسٹیٹوٹ پشاور میں صوبہ بھر کے ایگزیکٹیو ممبران نے انتخابی کمیٹی کی نگرانی میں اپنے ووٹ کاسٹ کر کے حق رائے دہی کے ذریعے صوبائی کا بینہ کے چنائو کا عمل مکمل کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین الیکشن کمیٹی جوہر علی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ صوبے میں ووٹر لسٹ کے مطابق اس وقت ایگزیکٹیو ممبران کی کل تعداد112ہے ، جبکہ109 ووٹرزنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے، انتخابی نتائج کے مطابق سید روئیدار شاہ گروپ نے 80ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مقابلے میں فضل حکیم گروپ نی27ووٹ حاصل کئے،لہذا انتخابی نتائج کے مطابق سید روئیدار شاہ گروپ کے تمام امیدواروںنے بھاری اکژیت سے کا میابی حاصل کر کے کلین سویپ کیا ۔

لہذٰا آج سے آئین اور قانون کی رو سے صوبائی ایگزیکٹیو ممبران کے ووٹوں سے منتخب ہو نیوالی سید روئیدار شاہ گروپ صوبے کے پیرامیڈیکس کی واحد نمائیندہ تنظیم ہو گی اور ناکام ہو نیوالے گروپ کے امیدواران منتخب کابینہ کے ساتھ شانہ بشانہ پیرامیڈیکل سٹاف کے وسیع تر مفاد اور انکے مسائل کے حل کیلئے بھر پور تعاون کر ینگے۔ دریں اثنا کامیابی حاصل کرنے والے سید روئیدار شاہ گروپ کے سربراہ سید روئیداد شاہ نے اپنے گروپ کی کامیابی پر صوبے بھر کے ایگزیکٹیو ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی سیاست کا بنیادی مقصد پیرا میڈیکل کے بنیادی مسائل کا حل کرنا اور اس میں وعدے کے مطابق دوسرے گروپ نے اب انکے کابینہ کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے تاکہ دیرینہ مسائل کا اتقاق رائے سے نکالا جاسکے انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل سے وابستہ افراد کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم آپس میں متحد اور متفق ہونگے ۔