مساجد اورحجروں میں کمیشن کھانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے ، اداروں کو تباہ کرنے والوں کی اصلیت لوگ جان چکے ہیں عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں

رکن صوبائی اسمبلی اورڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخارعلی مشوانی کا اجتماع سے خطاب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے ضلعی صدر اورڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین افتخارعلی مشوانی نے کہاہے کہ مساجد اورحجروں میں کمیشن کھانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکاہے ، اداروں کو تباہ کرنے والوں کی اصلیت لوگ جان چکے ہیں عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ وہ یونین کونسل سری بہلول میں ویلج کونسل پیرآباد کے نائب ناظم میراگل خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں ان کے سینکڑوں ساتھیوں نے بھی شمولیت اختیار کی افتخار علی مشوانی نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باد دی اپنے خطاب میں ڈیڈک کے چیئرمین نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر عمل پیرا ہے اداروں میں اصلاحات نافذ کئے جارہے ہیں پولیس او رپٹوار کو مداخلت سے آزاد کردیاگیاہے تعلیم اورصحت کے محکموں میںبنیادی تبدیلیاں لائی گئی ہیں اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی جارہی ہیں جبکہ اطلاعات تک رسائی کے قانون لاکر عوامی کو حکومتی معاملات میں شامل کیاہے اور سرکاری محکموں کو جواب دہ بنادیاہے افتخار علی مشوانی نے کہاکہ وہ دور گزر چکاہے جب اللہ کے گھروں کی خدمت کے نام پر کمیشن کھائے جارہے تھے پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کا باب بند ہوچکاہے انہوںنے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے منتخب اراکین ہر وقت احتساب کے لئے تیار ہے اس موقع پر انہوںنے علاقے کیلئے 50 کے وی ٹرانسفارمر بمعہ پولز کا اعلان کیا۔