امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان کی ایریگیشن ڈیپارئمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے ایریگیشن ڈیپارئمنٹ کے حکام سے ملاقاتیں کی ۔ملاقاتوں میںترناب اُرمڑ روڈ کی تعمیر پر سیرحاصل بحث ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے حکام کو بتایا کہ اس روڈ پر بہت بڑی آبادی آباد ہے ارمڑ بالا ، ارمڑ پایان ، ارمڑ میانہ ، کچوڑی اور بہت دوسرے چھوٹے بڑے گائوں آباد ہیں اور اس وقت یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور گرد غبار کی وجہ سے اس پاس کی آبادی میں بیماریاں پھیل گئی ہیں روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں اور بچوں کو سکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ ارمڑ ترناب روڈ کی تعمیر سے عوام کو گردغبار اور کھنڈرات سے نجات مل جائے گی اس کو جلدازجلد تعمیر کے احکامات جاری کیئے جائیں ۔

ایریگیشن حکام نے صابرحسین اعوان کے تمام تجاویز سے اتفاق کیا اور صابرحسین اعوان اور اس کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس روڈ کی تعمیر جلدازجلد شروع کی جائے گی اور عوام کی آمدورفت میں آسانی پید ا کریں گے۔ ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے مسائل کی حل کی یقین دہانی پر ایریگیشن حکام شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :