لاہور ائیرپورٹ پر کرنسی اسمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار ،15لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) لاہور ائیرپورٹ پر کرنسی اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ، ملزم سے 15لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ، کسٹمز عملے نے مسافروں کی تلاشی مزید سخت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق لاہور کا رہائشی ملزم خرم سعید اتحاد ائیر ویز کی پرواز 242کے ذریعے ابوظہبی جانا چاہتا تھا جس کے قبضے سے دوران تلاشی 15لاکھ کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جس پر اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب واقعے کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز عملے نے مسافروں کی تلاشی بھی مزید سخت کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :