راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوںمیں موسم سرما کی پہلی بارش ، طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ

باران رحمت سے لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ، سردی کی شدت میں اضافہ ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوںمیں موسم سرما کی پہلی ..

اسلام آباد/ مالاکنڈ/کوئٹہ/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ،خشک سالی سے تنک لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ،جڑوں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور موسم بھی مزید سرد ہوگیا۔

(جاری ہے)

خشک سالی کے خاتمے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویڑن، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہکوئٹہ، ڑوب ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کوئٹہ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چترال 11 ملی میٹر جبکہ دیر، میرکھانی 09، دروش 07 ، لوئر دیر، کالام، 04، پارہ چنار 03، کوئٹہ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت،سکردومنفی 04،ہنزہ،گوپس منفی 03،قلات منفی 02، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ۔

متعلقہ عنوان :