18کے انتخابات میں پیپلزپارٹی پورے کراچی سے کامیاب ہوگی،عوام کے تمام مسائل صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے،سندھ حکومت جلد ہی ملیر کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این اے 258سے کامیاب پارٹی امیدوارعبدالحکیم بلوچ سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018کے انتخابات میں پیپلزپارٹی پورے کراچی سے کامیاب ہوگی،عوام کے تمام مسائل صرف پیپلزپارٹی ہی حل کرسکتی ہے،سندھ حکومت جلد ہی ملیر کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی۔وہ ہفتہ کو این اے 258سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر حکیم بلوچ کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ ملیر ہمیشہ پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا،ملیر کے عوام کے دلوں سے پیپلزپارٹی ختم نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ 2018میں پیپلزپارٹی پورے کراچی سے کامیاب ہوگی،ملیر کے عوام کے تمام مسائل پیپلزپارٹی ہی حل کرسکتی ہے،سندھ حکومت جلد ہی ملیر کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی۔(خ م+ار)