تعلیم کے عمل میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں خاص اہمیت رکھتی ہیں ، بیگم ذکیہ شاہنواز

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:35

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ تعلیم کے عمل میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے -اس لئے اپنی آئندہ نسلوں کو ذہنی او رجسمانی طو رپر صحت مند رکھنے کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا خاص اہتمام کیا جاتاہے کیونکہ ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت دماغ کا ضامن ہوتاہی-ان خیالات کااظہاریہاں صوبائی وزیر نے کو ئین میری کالج میں سالانہ سپورٹس ڈے 2016 میں خطاب کے دوران کیا- جس میں مسز ذکیہ شاہ نواز نے بطورمہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکڑ عرفانہ مریم صاحبہ کے ہمراہ شرکت کی اورکیک کاٹا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن ِپاک اور نعتِ رسول مقبولﷺ سے ہوا۔

(جاری ہے)

سکول و کالج کی طا لبات نے مارچ پاسٹ ا ور سلامی پیش کی۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکڑ عرفانہ مریم صاحبہ نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں کالج کی غیر نصابی سرگرمیوں اور سالانہ کارکردگی میں شاندار کامیابی پر خاص طور پر روشنی ڈالی۔ جونیئر سکول کی طالبات نے پی ٹی کا مظاہرہ پیش کیا۔

طالبات نے کراٹے، ایروبکس اور جمناسٹک کا شاندار مظا ہرہ پیش کیا۔ طالبات نے جوش وخروش سے رنگ ریس، لیگ ریس ، تھری لیگ ریس اور چاٹی ریس میں حصہ لیا ۔ پاک ترک دوستی کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے طالبات نے خوبصورت فن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کالج کی کارکردگی اور خاص طور پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکڑ عرفانہ مریم کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

انہوںنے کہا تعلیم و تربیت کے ساتھ بچوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کھیل کو د بچوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ صحت مند جسم صحت مند دماغ کا ضامن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما متاثر ہو رہی ہے اس لیے بچوں کی نشونما کے لیے غیر نصابی سر گرمیاں بہت ضروری ہیں۔ پنجاب گورنمنٹ کی کاوشو ں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اس حوالے سے کافی کام کر رہی ہے۔

نوجوانوں کی ترقی اور سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے پنجاب گورنمنٹ جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا زندگی کی ہر دوڑ میں کا میاب ہونے کے لیے صحت مند رہنا بہت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے درمیان شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :