وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کو صوبہ سندھ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور میگا پروجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وقت صوبہ سندھ میں مواصلات کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور کراچی میں اہم شاہراہوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم آزاد و جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو سندھ کے روائیتی تحائف سندھی ٹوپی، اجرک اور کھیس کے تحفے بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :