سیوریج لائنوں کی درستگی کو فوری حل کیا جائے، جان محمد بلوچ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ اور وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیرکی تمام بڑی اور چھوٹی سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کروائی جائے تاکہ بلدیہ ملیر کی عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات مل سکے، بلدیاتی افسران و منتخب بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کریں۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی ایک حسینی چورنگی تا گل احمد چورنگی تک سیوریج لائنوں کی ونچنگ مشینوں سے صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

موقع موجود متعقلہ یوسی اراکین نے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کی صورت حال خراب ہے، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے ڈھکن ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کچرا و مٹی سیوریج کی لائنوں میں چلا جاتا ہے، ہمارے ان مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے سپرنٹنڈنٹ انجیئنر اور ایکس ای این سیوریج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یو سی میں سیوریج کے حوالے سے مسائل کو فوری حل کرنے کی تجاویز پیش کی جائے تاکہ ان پر کام شروع کیا جا سکے، نشاندہی کردہ جگہوں پر ہنگامی بنیادوں پر سیوریج اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔