قلم کار پاکستان کا اہم اثاثہ ہیں، سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قلم کار پاکستان کا اثاثہ ہیں، ہمیشہ سے معاشرے کی تخلیق میں شاعروں اور ادیبوں کا بہت اہم کردار رہا ہے، ہمارے قلم کار پوری دنیا میں پاکستان کی شناخت ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف نوجوان شاعر، صحافی اور ریڈیو براڈ کاسٹر عمیر علی انجم سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان شاعر عمیر علی انجم نے زندگی کے مختلف پہلوئوں کو اپنی شاعری میں بیان کیا ہے، ان کی نئی کتاب ’’تم یاد آئے‘‘ کی آمد پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان میں ہر شعبے مں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے کی تبدیلی میں تعلیم کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ دنیا بھر میں ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :