انٹرنیٹ سے شہرت پانے والے ارشد چائے والا نے جسمانی فٹنس کیلئے جم کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:54

انٹرنیٹ سے شہرت پانے والے ارشد چائے والا نے جسمانی فٹنس کیلئے جم کا ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10دسمبر2016ء) انٹرنیٹ سے شہرت پانے والے ارشد چائے والا نے جسمانی فٹنس کیلئے جم کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل پر کام کرنے والے ارشد نامی چائے والا نے انٹرنیٹ پر بے پانہ شہرت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے بعد ارشد کو ماڈلنگ کے کئی معاہدوں کی پیش کش ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں باقاعدہ قدم رکھ لیا تھا۔ اب ارشد نے اپنی جسمانی فٹنس کیلئے جم کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ ارشد کی دوران جم کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر عوام کی کافی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :