جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ہمایوں جمشید

ڈین این اے رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے،تدفین کیلئے 24 گھنٹے قبل آگاہ کیاجائے گا،بھائی جنید جمشید کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:22

جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ہمایوں جمشید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہاہے کہ جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ڈین این اے رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے،تدفین کے لیے 24 گھنٹے قبل آگاہ کیاجائے گا۔کراچی میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں جمشید نے بتایاکہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے جنید جمشید کی میت کی شناخت ممکن نہیں۔

ان کا کہناتھاکہ میت کراچی لانے میں چار پانچ دن لگیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی این اے کی رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے۔انھوں نے بتایاکہ جنید جمشید کی تدفین کی حوالے سے مفتی حضرات کے ساتھ مشورے کررہے ہیں۔ حکومتی اداروں کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ان کا کہناتھاکہ جنیدجمشید کی تدفین میت کی شناخت کی24 گھنٹے بعد ہوگی۔

(جاری ہے)

ہمایوں جمشید کاکہناتھاکہ نماز جنازہ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم یا دارالعلوم زیرغور ہیں۔

اس حوالے سے سیکورٹی ادارے کے ساتھ بھی بات چیت ہورہی ہے۔ ہمایوں جنیدکاکہناتھاکہ جنید بہت سے لوگوں کیلئے بھائی اور باپ تھا۔ انھوں نے بتایاکہ جنید کئی لوگوں کیلئے بیٹا بھی تھا۔ ہمایوں نے کہاکہ جنید کے چلے جانے کے باوجود وہ یہاں موجود ہیں اور جنید کے ساتھ آپ کا تعلق برقرار رہے گا۔ انھوں نے واضح کیاکہ جنید سے وابستہ خاندان بلاجھجک ہمایوں سے بات کریں۔

متعلقہ عنوان :