مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدرت 15 دسمبر کو ہوگا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدرت جمعرات 15 دسمبر کو ہوگا مردم شماری‘ اوگرا ننیپرا سمیت تمام ریگولیٹر کی خود مختاری ‘ قومی جنگلات پالیسی فاٹا ریفارمز سمیت سات نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پندرہ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے اجلاس میں چھتی مردم شماری کی منظوری کیلئے سمری پیش کی جائے گی اجلاس کے سات نکاتی ایجنڈے میں اوگرا اور نیپرا سمیت ریگولیٹرز کی خودمختاری‘ قومی جنگلات پالیسی ‘ فاٹا ریفارمز شامل ہیں پاک چین اقتصادی راہداری اور نیشنل سکیورٹی فنڈ کے قیام کی بھی تجویز ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :