کرپشن الزام، سابق بھارتی ائیر چیف ایس پی تیاگی 4 روزہ ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) بھارتی عدالت نے سابق ائیر چیف ایس پی تیاگی کو 4 روزہ ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی ائیر چیف کو گزشتہ روز برانوی ہیلی کاپٹر ساز کمپنی سے کمیشن لینے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس پی تیاگی انکے کزن سنجیوتاگی اور کویل گوتھم کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تمام ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر سی بی آئی کے حوالے کردیا ہے سابق بھارتی ائیر چیف اور ساتھیوں کو 14 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :