اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کاروائی

کوئلے کی کان سے بھاری مقدارمیں بم ، مشین گن اور راکٹ لانچر برآمد

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:10

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کاروائی۔کوئلے کی کان سے بھاری مقدارمیں بم ، مشین گن اور راکٹ لانچر برآمد ۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ کریز میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوئلے کے کان سے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

جبکہ کان کے مالک رشید حسن کو موقع پر گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ میں 23عددہینڈ گرنیڈ، آر پی جی سیون کی116عددبم،14ایم ایم کے 17عدد بم، ائیر کرافٹ گن 2عدد،راکٹ لانچر1عدد،12.7 گن 1عدد،14.5 گن 1عدد،75RR گن 1عدد،82MMگن1عدد،12.7کے 84باکس برآمد کر لئے ہیں۔سیکورٹی زرائع نے بتایا کہ اسلحے کا بڑا زخیرہ کوئلے کے کان کے اندر چھپایا گیا تھا ۔بھاری مقدار میں یہ اسلحہ اورکزئی ایجنسی اور ہنگو میں تخریب کاری کے لئے بھی استعمال ہو سکتا تھا تا ہم سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کو قبضے میں لے کر تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔