فیصل آباد ،بیرون ملک سے بجھوائی جانے والی رقم کا حساب نہ دینے پر خاوند کا بیوی پر بدترین تشد،بے ہوش ہوکر ہسپتال پہنچ گئی

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) بیرون ملک سے بجھوائی جانے والی رقم کا حساب نہ دینے پر خاوند نے بیوی کو بری طرح تشدد کانشانہ بناڈالاجس سے وہ بے ہوش ہوکر ہسپتال پہنچ گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ، آن لائن کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ کا رہائشی محمد صدیق بیرون ملک گیا ہوا تھا جہاں سے وہ رقم اپنی بیوی کو بجھواتا تھا دو روز قبل صدیق بیرون ملک سے واپس آیا اور اس نے عرصہ دراز سے بجھوائی جانے والی رقم کے متعلق بیوی 35 سالہ عسکری بی بی سے حساب مانگا تو دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا اسی جھگڑے کے دوران صدیق نے اپنی اہلیہ کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کیاگیا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :