آڈٹ پالیسی 2016 کے نفاذ سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے،فیصل آباد کے تاجروں کا حکومت سے مطالبہ

بصورت دیگریہ آڈٹ پالیسی کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کا نیا ذریعہ بن جائیگی جس سے کاروباری ماحول خراب ہوگا ، خواجہ شاہد رزاق سکا

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)فیصل آباد کے تاجروں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ آڈٹ پالیسی 2016 کے نفاذ سے قبل تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگریہ آڈٹ پالیسی کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کا نیا ذریعہ بن جائیگی جس سے کاروباری ماحول خراب ہوگا چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ FBR نے تاجر تنظیموں کو اعتماد میںلئے بغیر اندھیرے میں رکھ کر آڈٹ پالیسی 2016 کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ ان ٹیکس دہندگان کا دوبارہ آڈٹ کر سکے گا جن کا پہلے آڈٹ کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس آڈٹ پالیسی کے خلاف لاہور ،گوجرانوالہ ،خانیوال ، گجرات، جہلم چیمبر آف کامرس اور لاہور ٹیکس بارکے علاوہ دیگر تاجر تنظیمیں ربیع الاول کے بعد یوم سیاہ منانے کا اعلان کر چکی ہیںاس سے پہلے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی اس آڈٹ پالیسی کیخلاف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اسکا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ تاجروں کو پہلے ہی ٹیکس عملہ کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال ، بینک اکائونٹ تک رسائی اور تجارتی اشیاء کی غیر ضروری چیکنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے آڈٹ پالیسی 2016 انکی پریشانی میں مزید اضافی کریگی انہوں نے کہا کہ اگر آڈٹ پالیسی 2016 پر تاجروں کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو اس سے حکومت اور نجی شعبے کے درمیا بد اعتنادی بڑھے گی اورFBR نئے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لا سکے گاجس سے اسے محاصل کے اہداف حاصل کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامناہوگا سینئر تاجر رہنمائوں میاں شاہد گوگی، مرزا طالب صدیق بیگ نے کہا کہ تاجر تنظیموں کو اعتماد میںلئے بغیر اور اندھیرے میں رکھ کرFBR نے آڈٹ پالیسی 2016 کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ ان ٹیکس دہندگان کا دوبارہ آڈٹ کر سکے گا جن کا پہلے آڈٹ کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس پہلے کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی آڈٹ پالیسی کے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اسکا فوری نوٹس لیں ۔