بھارت کی گود میں بیٹھ کر افغانستان کی پاکستان مخالف زبان کو کسی نے نہیں سراہا، خواجہ آصف

پاکستان گزشتہ35سال سے افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے جس کو دنیا نے سراہا ہے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا گیا ہے،میڈیا کے ساتھ بات چیت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:06

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) وفاقی پا نی و بجلی و وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی گود میں بیٹھ کر افغانستان کی جانب سے پاکستان مخالف جو زبان استعمال کی گئی ہے اس کو کسی نے نہیں سراہا، پاکستان گزشتہ35سال سے افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے جس کو دنیا نے سراہا ہے۔خواجہ محمد آصف گزشتہ روز سیالکوٹ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانیو ں کیلئے گزشتہ 35سال سے قربانیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا گیا ہے اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج اللہ کے فضل سے بڑی جانفشانی اور مستعدی سے ڈیوٹی دے رہی ہیں جو کہ قابل فخر بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں کو سیالکوٹ میو نسپل کارپوریشن الیکشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے کو ئی تائید کنندہ بھی نہیں ملا اور پاکستان مسلم لیگ(N) کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ(N) کا گڑھ ہے۔ پانامہ پیپرز پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کمیشن کا مطالبہ کرنے والے ڈر کراب اپنے مو قف سے بھاگ رہے ہیں۔عمران خان(یو ٹرن خان) کی پارٹی کے لوگ عمران خان سے دور ہو کر ہم سے رابطے کرنا شروع کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سو چ کو ئی منطقی سو چ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا زندہ رہنا وفاق کے حق میں بہتر ہے۔وفاقی پا نی و بجلی و وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نو منتخب میو نسپل میئر توحید اختر چوہدری اور ڈپٹی میئر چوہدری بشیر احمد کو کامیابی پر مبارک باد دی۔بعد ازاں خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ سے نومنتخب میئر تو حید اختر اور ڈپٹی میئر اور چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسلز اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ماجد رضا بھٹہ،شیخ ریا ض الدین ، حاجی آفتاب برلاس اور دیگر ایکسپورٹرز سے ملاقات کی۔