سرگودھا،ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی کا سابقہ مالی سال کے دوران کنوینس، ایچ ایس آرپی ،میس و دیگر الائونسز کی مد میں1کروڑ سے زائد کی مبینہ بے قاعدگیوں کا انکشاف

متعلقہ افسران سے وضاحت طلب

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ اکائونٹس کمیٹی نے سابقہ مالی سال کے دوران کنوینس، ایچ ایس آرپی ،میس و دیگر الائونسز کی مد میں1کروڑ9لاکھ 80ہزار روپے کی مبینہ بے قاعدگیاں سامنے پر متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کرلی گئی،جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈی او لائیو سٹاک،ڈی او ایگریکلچر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ،ڈی او بلڈنگز،پرنسپل نرسنگ سکول،میڈیکل آفیسر ٹی بی ہسپتال،ایم ایس ٹی ایچ کیو زشاہ پور، بھلوال، کوٹمومن،90جنوبی، سینئر میڈیکل افسران آر ایچ سیز بھیرہ، 46جنوبی، جھاوریاں، پھلروان،ڈپٹی ایجوکیشن افسران ساہی وال،بھلوال،سلانوالی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق خصوصی آڈٹ کے دوران اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ مذکورہ افسران کی طرف سے مختلف الائونسز کی مد میں ایک کروڑروپے سے زائد کی رقوم غیر قانی طور پر وصول کی گئیں، جس پر ان سے تمام وصولیاں کرنے کے ساتھ ساتھ آڈٹ اعتراضات کے جواب بھی فوری داخل کروانے کی سفارش کی گئی ہے ۔