اوکاڑہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بارکوئی خاتون اوتھ کمشنر تعینات

ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:04

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بارکوئی خاتون اوتھ کمشنر تعینات، صائمہ رشید ایڈووکیٹ پہلی اوتھ کمشنر تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو اوتھ کمشنر کا عہدہ ملنے پر خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو ضلع کچہری میں اوتھ کمشنر تعینات کر دیا گیا انکے عہدے کی مدت تین سال ہوگی جبکہ ضلع اوکاڑہ سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون وکلاء مس صائمہ رانی ،مس ساجدہ لطیف ،مس نائلہ حمید ،محمد عظیم ،آصف محمود ایڈووکیٹس کو بھی اوتھ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے تمام نئے تعینات ہونے والے اوتھ کمشنر کو صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ رائے ارشد رضا ،جنرل سیکرٹری نعیم اللہ چوہدری نے مبارک باد پیش کی*